دل پاک ہوگیا


کہتے ہیں کہ کسی گاؤں میں ایک کتا کنویں میں گر کر مر گیاچونکہ گاؤں میں وہ واحد کنواں تھا اس لئے لوگ بھاگے بھاگے اپنے علاقے کے مولوی صاحب کے پاس گئے اور ان سے سوال کیا کہ کنواں پاک کیسے کیا جائے..؟
مولوی صاحب نے فرمایا.. "آپ لوگ کنوئیں سے چالیس بالٹیاں نکال کر پھینک دیں کنواں پاک ہو جائے گا.."
ایک دو دن بعد پھر گاؤں والے مولوی صاحب کے پاس پہنچے اور بولے.. "حضرت پانی تو ویسے کا ویسا ہی ہے.. آپ کے حکم کے مطابق چالیس بالٹیاں پانی نکال کر پھینک دی تھیں.."
مولوی صاحب نے یہ بات سن کر پوچھا.. "کیا آپ لوگوں نے کتے کو نکال کر بالٹیاں پھینکی تھیں..؟"
اس پر سب بولے.. "حضرت ! آپ نے بالٹیاں نکالنے کا کہا تھا' کتا نکالنے کا نہیں.."
سو ! ہم بھی گاؤں والوں کی طرح کرتے ہیں..
بغض' نفرت' تعصب اور لالچ کے کتے دل میں رہنے دیتے ہیں اور کچھ نمازیں' تسبیحات پڑھ کر سمجھتے ہیں دل پاک ہوگیا _________

Next PostNewer Post Previous PostOlder Post Home

0 comments:

Post a Comment